تازہ تر ین

وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے

جدہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفد میں شامل دیگر افراد مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔
مکہ کے گورنر اور سعودی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان و دیگر سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv