تازہ تر ین

وزیراعظم کی مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں جمعہ کی نماز ادا کی، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے سعودی عرب دورے کے دوسرے روز مسجد نبوی ﷺ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وفد کے دیگر ارکان بھی ساتھ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کی جانب سے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں پر مدینہ منورہ کے گورنر نے ان کا پرتپاک انداز میں استقبال کی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مغرب کی نماز ادا کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv