تازہ تر ین

پاکستان اور چین کی شراکت داری دشمنوں کو کھٹکتی ہے:عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین میں کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کو کھٹکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، اور چینی ناظم الامور سے خصوصی ملاقات کی، عمران خان نے چینی ناظم الامور سے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر ہونے والے حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔
عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جامعہ کراچی میں دہشت گردانہ حملہ میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت، عوام کے ساتھ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان، چین میں کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کو کھٹکتی ہے، واقعے کے پیچھے پاک چین اشتراک کو نقصان پہنچانے کے عزائم کار فرما ہیں، دونوں ممالک کےعوام باہم مل کر فتنہ پرورعناصر کو شکست دینگے،۔
چینی ناظم الامور نے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv