تازہ تر ین

کل جو کچھ روضہ رسول ﷺ پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے، شیخ رشید

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ روضہ رسول ﷺ پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب عمرہ زائرین تھےجو روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے گئے تھے، عمرہ زائرین حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے، ان عمرہ زائرین کی تعداد سیکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم جہاں جائے گا، پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے، دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران امپورٹڈ، سیلیکٹڈ اور چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستانیوں کیلئے نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں، لوگ ان حکمرانوں کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv