تازہ تر ین

آئی ایم ایف کی ایک اور بری خبر، مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک اور بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا۔
آئی ایم ایف نے علاقائی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی 11 فیصد سے زیادہ رہے گی، پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہے گی، مہنگائی اکتوبر 2021 کے تخمینے سے 3.4 فیصد زیادہ رہے گی، عالمی سطح پر غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دے دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv