تازہ تر ین

وزیر اعظم کی بل گیٹس سے گفتگو؛ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا گزشتہ روزمائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس  سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ‏پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

 وزیر اعظم  ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن سے شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا،حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق دوسری جانب  بل گیٹس نے مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں  وزیراعظم  شہباز شریف نے افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv