تازہ تر ین

منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں سعودی عرب جا رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا کہ سو ملزم اور منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں سعودی عرب جا رہے ہیں، علماء کرام بتائیں کہ عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ کیوں نہ چلا جائے، کم وپیش سو ملزم اور منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں اور سٹینڈ ہائی 777 جہاز کے انتظامات کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علماء کرام ہی بتاہیں کہ اس عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی لیکن عمرہ پر موجود پاکستانی قوم کے اس امیورٹڈ حکومت کے بارے میں نفرت بھرے جذبات، ان کی آنکھوں میں دیکھے اور زبان سے ٹی وی پر باآسانی محسوس کئے جاسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv