تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھے گا۔دورے سے دوطرفہ بڑھتی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی، تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری بڑھانے پر گفتگو ہو گی۔سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔پاکستان، سعودی عرب برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم، قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہپاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ممالک کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی باہمی تعاون موجود ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ کا رکن ہے ۔سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں،۔سعودیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv