تازہ تر ین

عمران خان کی اسلام آباد کے لئے کال دنیا کو حیران کر دے گی، موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی کم عمر ترین حکومت ہوگی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حالیہ سیاسی حالا ت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات گھمبیر،پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جارہے ہیں۔وہ لوگ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کیلئے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے لیکن قوم میری بات یاد رکھے کہ عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو انگشت بدنداں کردے گی اور ایسا سناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستا ن کی تاریخ کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہوگی۔رہے گا نام اللہ کا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv