تازہ تر ین

‘یورپی یونین ممالک سے کثیرالنوعیت تعلقات کےفروغ کےخواہاں ہیں’: آرمی چیف آرمی چیف سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات کوقدر کی نگاہ سےدیکھتاہے اور ہم کثیرالنوعیت تعلقات کےفروغ کےخواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان یورپی یونین ممالک سےکثیرالنوعیت تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے ہر شعبےمیں تعاون کو فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا، رومانیہ کے سفیر کاہر سطح پر سفارتی تعاون مزید بہتربنانے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور انہوں نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردار کو سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv