تازہ تر ین

میرا تحفہ میری مرضی، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے : عمران خان

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کردوں گا جب کہ اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہےکہ اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں،میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپرلےجارہی تھی۔

فرح خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت ، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہے، اس سلسلے میں کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک غیر ملکی صدر نے گھر آکر تحفہ دیا وہ بھی جمع کرا دیا،ساڑھے تین سال بعد ان کو توشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں، ہم نےتوشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن یاکوئی اسکینڈل نہیں آیا،کوئی ڈیل کی ہے تو بتائیں، پی ٹی آئی کے سوا کسی جماعت کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ نہیں، ہم نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، پارٹی سے نکالے گئے شخص نے غلط کیس کیا، فارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کے اکٹھا چلائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں اور 24 ارب کی تفتیش کرنے والوں کو تبدیل کیا جارہا ہے، جب کہ شہبازشریف ابھی سے انجینرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے،یہ کوشش میں ہیں نواز شریف کے کیس ختم ہوں، یہ نیب ایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان ہو، ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے، میں اس لیے نہیں بول رہاکہ مضبوط ،متحد فوج پاکستان کی ضرورت ہے، ہم مسلمان ملک ہیں، مضبوط فوج ہماری سلامتی کی ضامن ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس کے دورےکے کے معاملےپر فوج آن بورڈ تھی، روس جانےسے پہلےجنرل باجوہ کو فون کیا جس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ ہمیں روس جانا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv