تازہ تر ین

مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی: شاہ محمود قریشی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی ہے۔
مزار قائد پر پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زندہ دلان کراچی نے ثابت کر دیا کہ کراچی کے حوصلے بلند ہیں، آج کراچی نے ثابت کر دیا کہ کراچی جاگتا ہے تو پورا پاکستان جاگتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ سال مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج نے چڑھائی کی تھی، عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ جاؤں اور فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرو، میں نے شہباز شریف کی طرح ٹوئٹ نہیں کی بلکہ اقوام متحدہ گیا، فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا اور جنگ بند کرا دی۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یہ لوگ آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں، بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ اب آپ جاگ گئے ہیں، حلف نہیں اٹھایا، کابینہ نہیں بنی، چینی 10 روپے مہنگی کردی، گھی 30 روپے، بجلی 4.85 پیسے مہنگی ہوئی یا نہیں ہوئی، عمران خان نے ڈیزل کو قید کر لیا تھا یہ اسے دوبارہ آزاد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 14 سال میں کیا سندھ کے ساتھ انصاف کیا، کیا پیپلزپارٹی نے نالے صاف کیے، پبلک ٹرانسپورٹ دی، کیا کراچی میں کرپشن کا راستہ پیپلز پارٹی نے روکا، ساڑھے 3 سال اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو کوستے رہے، کہتے رہے یہ کراچی کے اختیارات سلب کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی قانون بنایا سارے اختیارات صوبائی حکومت کو دیے، کہتے رہے پیپلز پارٹی نے کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالا، پیپلز پارٹی کو کوستے رہے اور آج ان کی گود میں جا کر بیٹھ گئے، سندھ میں ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لسانیت اور تعصب ختم کریں گے، ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے پاکستانیت کو لے کر چلیں گے، آج فیصلہ کرلیں اب سندھ کارڈ نہیں پاکستان کارڈ چلے گا، اللہ کے بعد سب سے بڑی کچہری عوام کی کچہری ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول اور مریم کہتی ہیں مراسلہ جھوٹا ہے، دفتر خارجہ میں تیار کیا گیا، آج ثابت ہوگیا مراسلہ سچا ہے، جوڈیشل کمیشن بنالو سچ سامنے آ جائے گا، آج سوال کرتا ہوں کہ مراسلے پر عمران کا مؤقف عدالت کا مؤقف ہے، مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی سب نے دیکھ لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv