تازہ تر ین

پیپلزپارٹی کی عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے درخواستیں طلب

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔
عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مند امیدوار 30 اپریل تک اپنی درخواستیں پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلام آباد سیکریٹریٹ یا بلاول ہاؤس کراچی میں جمع کرواسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تجاویز طلب کرلیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، ٹکٹ ہولڈرز اور بلوچستان، سندھ، پنجاب کے ڈویژنل پارٹی صدور سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری کے نام پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv