تازہ تر ین

رمیز راجہ کی ایک اور بڑی کامیابی، پاکستان جونیئر لیگ کرانے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، رواں سال اکتوبر میں پاکستان جونیئر لیگ کا اعلان کر دیا گیا، جس میں نئے شہر اور اسپانسرز بھی شامل ہوں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے ہو گا جبکہ لیجنڈز اور آئیکونز نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھیں گے۔
پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کی تفصیلات جاری کردیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا، رواں سال اکتوبر میں شیڈول ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے ایکسپریشن آف انٹریسٹ کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے رمیز راجہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ کئی دنوں کی انتھک محنت اور منصوبہ بندی کے بعد پہلی بین الاقوامی لیگ ہونے جا رہی ہے، وہ یہ ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں منعقد کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس لیگ میں شہروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، اس سلسلے میں پی سی بی ایک ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے جہاں اس کھیل کے لیجنڈز اور آئیکونز نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کی ایک کڑی ہے، مختلف شراکت داریوں کے ذریعے 100 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کوچز کی زیرنگرانی کرکٹ اسکلز سکھائی جائیں گی، ان کھلاڑیوں کو تعلیم اور ماہوار وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv