تازہ تر ین

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے : بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دے دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا تھی، نہ صرف ادارے بلکہ یہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دے، پارلیمان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی متنازع سے دستوری کردار میں منتقلی آسان نہیں ہوگی۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم جمہوری راستے پر گامزن رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے، کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے، حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا، کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی!۔
انہوں نے لکھا کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے، اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، این ایس سی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کےلئے استعمال کیا، Absolutely Not کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کے لیے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے، این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کیے، جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv