تازہ تر ین

اسپیکر کا انتخاب: قاسم سوری نے قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں تاخیر کے لیے قواعد کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس کی تاریخ 16 اپریل کے بجائے 22 اپریل مقرر کردی ہے۔

 گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جو 16 اپریل کو شام 4 بجے ہونا تھا اب 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ہوگا، شیڈول میں تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد 2007 کے تحت کی گئی ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر کے انتخاب کےلیے جاری کردہ شیڈول میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے 15 اپریل کی دوپہر 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست اس وقت سے خالی ہے جب اسد قیصر نے 9 اپریل کو مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب کروانے کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل استعفیٰ دے دیا۔

شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب اور ان کی تقریر کے فوراً بعد قاسم سوری اچانک ایوان میں واپس آگئے اور اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ ایاز صادق خطاب کے لیے پہلے ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام کا اعلان کر چکے تھے۔

رول 49 (2) بعنوان ’اجلاس اور التوا کے اوقات‘ میں کہا گیا ہے کہ ’ان قواعد کی دیگر دفعات کے تابع، (اے) اسپیکر اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر سکتا ہے اور (ب) اگر وہ مناسب سمجھے تو اسمبلی کا اجلاس اس سے مختلف وقت یا تاریخ پر بلائے گا جس سے پہلے اسے ملتوی کیا گیا تھا اور اس تبدیلی سے اراکین کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اعلان کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کی رہنما کی شیری رحمٰن نے ان پر قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا کہ وہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھیجیں۔

پی ٹی آئی وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کے بعد اب اپوزیشن میں ہے، اب دیکھنا ہے کہ آیا اس کی طرف سے کوئی امیدوار آئے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv