تازہ تر ین

گرمی کے توڑ کیلئے رکشے کی چھت پر گھاس اگا لی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گرمی کے توڑ کیلئے رکشہ ڈرائیور عموما واٹر کولر لگاتے ہیں تاہم ایک انوکھی سوچ پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیور نے اپنے رکشے کی چھت پر گھاس اگا لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک شخص نے گرمی کا توڑ اس طرح نکالا کہ اس نے اپنے رکشے کی چھت پر گھاس کے ساتھ ساتھ مختلف پودے بھی اگا لئے جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
اس حوالے سے جاری کردہ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور رکشہ میں بیٹھا ہے جب کہ اس کا رکشہ کافی منفرد دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس شخص نے گرمی سے بچنے کیلئے رکشہ کو چمن میں بدل دیا۔
تصویر کے ساتھ ایک کیپشن دی گئی ہے کہ بھارتی رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے پر گھاس اگائی ہوئی ہے تاکہ گرمی میں خود کو بھی ٹھنڈا رکھ سکے ، یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv