تازہ تر ین

عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مریم نواز کا ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کی مختصر ویڈیو جاری کی۔
اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف کی تصویر لگا کر کہا کہ ’میں نے آپ کو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا، آپ کے ساتھ جیل گزار کر آپ کو فاتح کے روپ میں دیکھا، میں نے آپ کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا، ہمیشہ آپ کے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا، مبارک ہو میرے قائد، اللّہ کے فضل سے آج دنیا نے آپ کو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھا۔
ظلم کا نظام قائم نا کبھی رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا۔ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔ نواز شریف صاحب آج آپ کا صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔ خدا آپ کا سایہ قوم پر سلامت رکھے، آپ کے ہر ساتھی، ہر کارکن کو سلام، جو ڈٹے رہے، حق سے پیچھے نا ہٹے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv