تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔
4 سے 8 اپریل 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 152 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 749 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 125 ارب روپے کم ہو کر 7474 ارب روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کی مندی وزیر اعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی جبکہ ہفتے کے آخری روز سپریم کورٹ کے اسمبلیاں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv