تازہ تر ین

اوپو‘انڈسٹری کا پہلا فائبر گلاس لیدر ڈیزائن اسمارٹ فونOPPO F21 Pro متعارف کروانے جا رہا ہے

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی میں جدت لانے والےOPPOنے سب سے زیادہ منتظر اسمارٹ فون OPPO F21 Pro متعارف کروانے جا رہا ہے۔ نیا F21 Proمتعدد ٹیکنالوجیز میں ’پاکستان کی پہلی‘ متعارف کرانے والا اسمارٹ فون صارفین کے تجربے کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیا فون انڈسٹری کا پہلا مربوط فائبر گلاس لیدر ڈیزائن ہے جو رنگوں کے فلسفے میں ایک نئی جدت کے ساتھ جاذب نظر سن سیٹ اورنج (Orange) کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس کا منفرد فلیٹ ایج ڈیزائن اس کو جمالیاتی طور پر خوبصورت اور جاذب نظر بناتا ہے۔
نیا OPPO F21 Proکا شاندار ڈیزائن کمپنی کی CMF(کلر، مٹیریل اور فنشز) ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری اوررہنمائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ نوجوانون کے اظہار رائے کی عکاسی کرتے ہوئے نئے OPPO Fسیریز نے ڈیزائن کے شعبے میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے OPPO Fسیریز میں بڑا کیمرہ سیٹ اپ، بہتر فلیٹ ایج ڈیزائن، جاذب نظر سن سیٹ اورنج رنگ اور فلیگ شپ لیدر میٹریل متعارف کرایا ہے۔ رواں سیزن، OPPOنے بھی اپنے پیلٹ پر رنگوں کو اپناتے ہوئے شاندار اور متحرک انداز میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا ہے۔
OPPO F21 Proکے ڈیزائن کا جشن منانے کیلئے OPPOنے با صلاحیت نوجوان، فنکار نور النہار اور اریبہ صدیقی کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو کہ نئی نسل کے آرٹ تخلیق کاروں کے نمائندے ہیں تاکہ موسمی رنگوں کے پیلٹ اور خیالات کے امتزاج کو تلاش کیا جاسکے۔الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے آغوش یتیم خانے کے ہونہار بچوں نے اپنے تصورات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں آرٹ کے ٹکروں پر منتقل کردیا۔
’لاجواب فیوژن‘ کے تصور پر منحصر، آغوش کے بچوں نے آزادانہ طور پر رنگوں، بناوٹ اور اسٹائل سے اپنے اصل آرٹ کے ٹکڑوں کو تخلیق کرنے کا طریقہ سیکھا۔ مزید برآں، یتیم خانہ کے بچوں اور فن پاروں کے تخلیق کرنے والے مصوروں کو ’دی فنٹاسٹک بکس‘ کی تخلیق کو مزید تیارکیا گیا۔ OPPOنے اپنے ”فنٹاسٹک باکس‘کے نفیس ڈیزائن سے نوجوان ہیرو کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی، لوگوں میں ہم آہنگی اور محبت کی بات پھیلانے کیلئے دل کو چھو لینے والے آرٹ ورک کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
رمضان المبارک کی روح کے مطابق، OPPOنے امید ظاہر کی ہے کہ وہ فنی آزادی کو ختم کریں گے اور ان لمحات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتا ہے۔ کمپنی آئندہ نسل کی طاقت پر یقین رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ دنیا دیکھے کہ نوجوان کتنے با صلاحیت ہوسکتے ہیں۔
OPPOنے ہمیشہ اپنے صارفین کیلئے محبت، فن اور مہربانی کی زبان محبت میں دوسروں کے ساتھ گفتگوسے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔ کلاسک OPPO Fسیریز کی وراثت کی بنیاد پر کمپنی نئی ٹیکنالوجیز ار جمالیات کے ساتھ دریافت اور اختراعات جاری رکھے ہوئے ہے۔ OPPO F21 Proکی رونمائی کمپنی کی آرٹ اور ٹیکنالوجی میں جدت کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv