تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا 100 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 100 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلے کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 100 سے زائدحلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو پارٹی ٹکٹس دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا گیا جبکہ پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران نے انتخابی اتحاد کرنے کی تجویز دی اور بعض ممبران نے انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا تاہم انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلے پر مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کیے جائیں گے اور چیئرمین عمران خان منحرف ارکان کےحلقوں میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv