تازہ تر ین

مریم کا حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کردیا۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔
گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کر دی گئی۔
پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اجلاس 16 اپریل کو ہی ہوگا۔ دوسری جانب بحرانی کیفیت میں مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا ہے۔
مریم کا کہنا تھاکہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اور حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑے ہونے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جاؤں گی۔
اس حوالے سے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نواز وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے ہمراہ آج شام 7 بجے مقامی ہوٹل جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نوازحمزہ شہباز کے ہمراہ پھر دوسرے ہوٹل جائیں گی جہاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا۔
ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز اور ان کے حامی ارکان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv