تازہ تر ین

تحریک انصاف عامر لیاقت کیخلاف حرکت میں آگئی، ایف آئی اے میں درخواست جمع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سابق ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آگئی۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرا دی۔
ایم پی اے راجہ اظہر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکاونٹ سے قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیر اعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ سابق ایم این اے غلط الزامات لگا رہے ہیں جس سے ملک کے وزیرعظم کی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی نے ایف آئی اے سے عامر لیاقت کے سوشل میڈیا پر قابل اعتراز ویڈیوز کو بلاک کرنے کی درخواست کی اور درخواست کے ہمراہ عامر لیاقت کی ویڈیوز کے لنکس بھی شیئر کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv