تازہ تر ین

سپیکر کے بارے میں خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں: ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے سپیکر کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان قومی اسمبلی نے لکھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی اسمبلی عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی طرف سے دی جانے والی رولنگ سے سپیکر قومی اسمبلی متفق تھے اور اس پر سپیکر کے دستخط موجود ہیں۔
بیان کے مطابق رولنگ کے حوالے سے کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنے وکلاء کے زریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔ اس معاملہ پر سپیکر سے منسوب کر کے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv