تازہ تر ین

پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمی کاردار بھی ترین گروپ میں شامل

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔
تحریک انصاف کے ایک اور رکن نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا، پی ٹی آئی سے منتخب پنجاب اسمبلی کی رکن عظمی کاردار بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئیں اور انہوں نے شمولیت کا اعلان بھی کردیا۔
اپنے بیان میں رکن اسمبلی عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دُکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائیں میں ان کے ساتھ رہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv