تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بج گئیں، آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔
اسمبلی میں اراکین بڑی تعداد میں موجود ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الہی ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب ترین گروپ بھی پنجاب اسمبلی میں آج حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔ گذشتہ روز نعمان لنگڑیاں نے حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی پر بے شمار احسانات ہیں، ہم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی کی جوڑ توڑ کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رہا، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے ارکان توڑ لئے جن میں اشرف رند، عون ڈوگر، خرم لغاری، اویس دریشک اور علمدار قریشی شامل ہیں۔ ترین گروپ کے بھی تین رہنماوں عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی اور امیر محمد خان نے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv