تازہ تر ین

حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ، پارٹی اقدامات کی حمایت کی درخواست کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے رہنما عون چودھری سےٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔
عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پرانے دوستوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عون چودھری سے فون پر رابطہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی ، کہا گیا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔
پرویز خٹک کی جانب سے ترین گروپ کو اہم وزارتیں دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔وزیر دفاع نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv