تازہ تر ین

سیاسی منظر نامے میں بڑی پیشرفت، ن لیگ کا ق لیگ کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ

لاہور: ملک کے سیاسی منظر نامے  میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے سے دارالحکومت میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv