تازہ تر ین

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کے جلسے، ریڈزون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 12ہزار اضافی نفری صوبوں سےمنگوانے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ،یاد رہے کہ اس سے پہلے 12سو ایف سی اور ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو جبکہ سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv