تازہ تر ین

بھارتی فوجی افسر کا ماتحت اہلکار کی بیوی کا جنسی استحصال؛ مقدمہ درج

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ماتحت فوجی اہلکار کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور بھارتی فوج کے جونیئر اہلکار نے سینیئر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسر نے میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
بھارتی فوجی اہلکار نے ایف آئی آر میں دو کرنل اور دو میجرز کو بھی نامزد کیا ہے جن پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے فوجی افسر کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کی کوشش کے دوران مدد طلب کرنے پر آنے والے آرمی پولیس کے چار افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کے بجائے ہم پر الزام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv