تازہ تر ین

‘اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو، تفرقے میں مت پڑو’، او آئی سی ترانہ لانچ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لئے آفیشل ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے جس کا تھیم “اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو” رکھا گیا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ او آئی سی کا آفیشل ترانہ لانچ کیا جا رہا ہے، ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے، ہم نے ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی بہت جدت اختیار کرچکی ہے، ترانے میں مختلف زبانوں کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں، امت مسلمہ کے رہنما 23 مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں، ہم نے دعوت دی ہے جتنے مہمان تشریف لا رہے ہیں وہ پاکستان کی پریڈ میں شرکت کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv