تازہ تر ین

ایک ہفتے میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں گھی ، آٹا ،پیاز ، بیف اور مٹن سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک ہفتے کے دوران گھی 27 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا اور ملک میں گھی کی اوسط قیمت 461 روپے 80 پیسے پر پہنچ گئی جب کہ پیاز 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ سرسو کے تیل کی فی کلو قیمت 5 روپے 56 پیسے بڑھی، بیف ایک روپے 38 پیسے اور مٹن 12 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ کیلے ایک روپے 70 پیسے، انڈے ایک روپے 91 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 37 پیسے مہنگا ہو گیا، اس کے علاوہ چائے، چاول، دال مسور، دال مونگ ، تازہ دوھ، دہی اور صابن بھی مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر 10 روپے 22 پیسے فی کلو،لہسن 7 روپے 3 پیسےفی کلو ، چینی 43 پیسے فی کلو سستی ہوئی ۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں39 روپے 72 پیسے کمی آئی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv