تازہ تر ین

کمر توڑ مہنگائی؛ سری لنکا میں مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا

کولمبو: (ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور مہنگا پٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے۔
پٹرول اسٹیشن پر لمبی قطاریں لگی ہیں ملک بھر میں جاری مظاہروں کا سلسلہ صدر کے دفتر تک پہنچ گیا۔ مظاہرین نے صدارتی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر ہنگامہ آرائی کی۔
مظاہرین نے صدر دفتر کے دروازے پر توڑ پھوڑ کی اور ٹائرز نذر آتش کردیئے۔ ملک بھر میں ہونے والے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت اپوزیشن رہنما کر رہے ہیں جنھوں نے صدر سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے بھی مدد مانگی ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندوں کی آمد کے بعد مظاہرین نے دارالحکومت کولمبو کی تمام بڑی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv