تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے، مریم اورنگزیب

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی جرم ہے اور اس جرم پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران خان کو سزا دی جائے۔ عمران خان کا طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف قوم، آئین اور قانون ہے تو دوسری طرف عمران خان تنہا کھڑے ہیں۔ عمران خان آج اپنی تقریر میں فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تقریر میں ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv