تازہ تر ین

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی: متحدہ اپوزیشن پر امید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کے قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف پر امید ہیں عدم اعتماد کامیاب ہو گی، 172 ارکان سے زیادہ ووٹ لیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور مسلم لیگ (ن) اور ہمارے ساتھ منسلک اتحادی پارٹیوں کی طرف سے ہم نے مل کر مشاورت کی اور ہم نے فیصلہ کیا کہ آج ہم تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروائیں گے۔ ہم اس بات کو خفیہ رکھا تھا اور اس کی سب نے پاسداری کی، آج تمام جماعتوں نے ریکویسیشن اور عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے اراکین سے دستخط لیے اور آج ہم نے اس کو جمع کرا دیا ہے۔
روزگاری سے تنگ ہے، حکومت نے قرضے لیکر ہماری نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے، خارجہ محاذ پر بھی موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ تقریر کےدوران یورپی ممالک کو بھی ناراض کر دیا۔ ہم نے فیصلے ذاتی مفاد کیلئے نہیں کیے، پاکستانی عوام کیلئے کیے ہیں۔ یہ کہنا میرے خلاف بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں سراسر غلط ہے، کیا مہنگائی بیرونی سازش کی وجہ سے ہوئی، معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا، کیا یہ بیرونی سازش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے جبکہ میلسی میں تقریر کے دوران انتہا کردی اور بیٹھے بٹھائے ہمارے یورپی یونین اور دوسرے ممالک کو ناراض کردیا، سب کو پتہ ہے پاکستان یورپ اور شمالی امریکا میں اربوں ڈالر کی تجارت کرتا ہے اور آپ نے بیٹھے بٹھائے کارتوس چلا دیے، انہوں نے جو زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کی خواہش پر کیا جو اس حکومت کے خلاف دست با دعا ہے لہٰذا اس کو غیرملکی سازش قرار دینا احمقانہ اور بات اور بے بنیاد الزام ہے۔
انہوں نے حکومتی بیانیے کے جواب میں سوال کیا کہ کیا یہ مہنگائی غیرملکی سازش سے ہوئی، کیا بیروزگاری، مہنگی گیس خریدنا، قرض لے لے کر ملک کا بیرا غرق کرنا، مہنگی ترین بجلی پیدا کرنا اور پوری اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ چن دینا بین الاقوامی اور خارجہ پالیسی ہے؟۔ ہم نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا اور یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور دعاؤں کا عکاس ہے، آج ہم نے تحریک عدم اعتماد سپیکر کے دفتر میں جمع ہو چکی ہے۔
اس موقع پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے ہم سب کی ترجمانی کی ہے، ساڑھے 3 سال میں ملک کو جن حالات کی طرف دھکیلا گیا سب نے دیکھا، عمران خان نے مغربی تہذیب کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی ہمیں شروع سےپتہ تھاکہ یہ مغربی ایجنٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع دن سے آج تک اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، 2018ء کا الیکشن ناجائز تھا، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، آج ہر شخص سمجھتا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک انحطاط کی طرف گیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی ہے، 50 لاکھ گھروں کی بات کر کے لوگوں کے 50 لاکھ گھر گرا دیئے گئے، قوم سے کیے گئے آپ کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کےدن گنے جا چکے ہیں۔ ہم نے تمہاری گفتگو پر کبھی یقین نہیں کیا، ہمیں گالیاں دے رہے ہو، ہمارا مقابلہ کر سکتے ہو؟ سیاست چلتی رہے گی مگر ملکی مفاد پر اپوزیشن متحد ہے، اداروں سے دشمنی نہیں لیکن پالیسیوں سےاختلاف ہمارا حق ہے، پر امید ہیں عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ قوم عنقریب نجات کی خوشخبری سنے گی۔
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ صحافت جمہوریت کابہت بڑا ستون ہے، کسی کوبھی حق نہیں کہ وہ کسی کی زبان بند کرے، کسی کوبھی حق نہیں کہ وہ کسی کی زبان بندی کرے، اپوزیشن نے سوچا اب نہیں تو کبھی نہیں، ہم آپ کو اور آنے والی نسلوں کو بچائیں گے، 172سےبھی زیادہ ووٹ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان سے بیزار ہیں۔ ان کےارکان اپنےحلقوں میں جائیں گےتوکیا جواب دیں گے، ہم نےبینظیربھٹوکےخلاف تحریک عدم اعتمادناکام بنائی، غلام اسحاق خان نے اسمبلی توڑ دی، اب صدر مملکت کے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار ہی نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv