تازہ تر ین

بلاول کی ندیم افضل چن سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر خوش آمدید کہا

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن سے ملاقات کے دوران دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سلیکٹڈ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کی راہ لے گا۔
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آٹھویں روز قافلے لاہورپہنچ گئے ہیں، شرکا کیلئے ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، بلاول بھٹو کے ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد جی ٹی روڈ سے اسلام آباد روانگی شیڈول ہے۔ جلسے سے قبل جیالوں کے لیے پیپلز پارٹی لاہور انتظامیہ کی جانب سے ناشتے کا انتظام کیا گیا جس میں پوری، حلوہ اور پٹھوروں سے تواضع کی گئی، جیالے لاہوری ناشتے سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے۔
بلاول بھٹو زرداری جلسے سے قبل جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر پہنچے، اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو کہا کہ پیپلزپارٹی آپکا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا، پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔
بلاول بھٹو ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اپنی اگلی منزلوں کی جانب روانہ ہوں گے،ان کی دوسری تقریر مریدکے جبکہ تیسرا خطاب گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ہوگا، بلاول بھٹو کی حتمی منزل آج وزیرآباد ہوگی۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا سفر چالیس کلو میٹر پر محیط ہے، لاہور پولیس لانگ مارچ کو بحریہ ٹاون سے امامیہ کالونی تک سیکورٹی مہیا کرے گی ۔شہر میں لانگ مارچ کے شرکا کے لیے آٹھ مقامات پر ویلکم کیمپ لگائے گئے ہیں ۔ ناصر باغ پر بارہ سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لانگ مارچ کے روٹ پر چودہ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اونچی عمارتوں پر 335 روف ٹاپ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ لانگ مارچ پر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز سمیت سات ایس پیز ، سولہ ڈی ایس پیز اور 38 ایس ایچ اوز بھی تعینات رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv