تازہ تر ین

لاہور میں 19 سالہ لڑکی کی پراسرار موت

لاہور: (ویب ڈیسک) باغبانپورہ میں جواں سال لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق باغبانپورہ کےعلاقے شادی پورہ میں 19 سالہ نور فاطمہ نے گلے میں پھندا ڈال کرمبینہ طور پر خودکشی کی تاہم لڑکی کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے معاملے کو مشکوک بنادیا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس منتقل کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو فوری طور پر خودکشی یا قتل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv