تازہ تر ین

ترکی کا یوکرین کی درخواست پر روس کے جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی روکنے سے انکار

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی نے یوکرین کی درخواست پر روس کے جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی روکنے سے انکار کردیا۔
ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاہدے کی وجہ سے ترکی روسی جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی نہیں روک سکتا۔ بین الاقوامی معاہدے کی ایک شق جہازوں کو اپنے ہوم بَیس پر واپس جانے کی اجازت دیتی ہے، اس لیے ترکی روسی جنگی جہازوں کو اپنی آبنائے کے ذریعے بحیرۂ اسود تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔
خیال رہے کہ ترکی کا میری ٹائم بارڈر روس اور یوکرین کے ساتھ ملحق ہے اور روسی جہاز باسفورس اور داراندلس کی آبناﺅں سے گزرتے ہیں۔ انقرہ میں تعینات یوکرینی سفیر ویسل بودنر نے کہا تھا کہ انہوں نے ان آبناﺅں کے ساتھ ساتھ ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ روسی جہازوں کے لیے اپنی حدود بند کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv