تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کی نریندر مودی کو براہ راست مناظرے کی پیشکش

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو براہ راست ٹی وی مناظرے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا بھارت کو سمجھنا ہوگا نفرتیں بڑھانے سے خونریزی بڑھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، ماحولیاتی آلودگی سے دنیا متاثر ہورہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی بہتری کیلئے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے، انسان ہمیشہ خدا کی تلاش کرتا ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ملکوں سےترقی یافتہ ملکوں میں پیسہ منتقل ہونا بڑا مسئلہ ہے، بطوروزیراعظم ملک کا پیسہ باہر لےجانا اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

غربت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں غربت مٹانے کیلئے توازن کو برقرار رکھنا ہوگا، پیسے کی غیرقانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہورہاہے، حکمرانوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ سےترقی پذیرممالک کومشکلات کاسامنا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بنناچاہتا، ماضی میں پاکستان آزاد ہوا تو امریکی گروپ کاحصہ بنا، ہمیں ماضی سے سیکھنا ہوگا، ماضی کی غلطیوں سے نہ سیکھیں تو مستقبل میں آگےنہیں بڑھ سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام ممالک سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، تجارتی تعلقات بہترکرکے ملک کے عوام کو غربت سے نکال سکتے ہیں، بطوروزیراعظم ملک کا پیسہ باہر لےجانا اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ متاثر ہوا کیونکہ ان کمپنیوں پر امریکی پابندیاں تھیں، ترقی پذیر ممالک کسی سرد جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ، امید ہے یوکرین تنازع پرامن طریقے سے حل ہوجائے، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ہیں۔

انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کرے، خطے میں سب سے زیادہ غربت بھارت میں ہے ، خواہش ہے ہندوتوا نظریے کے بجائے بھارت غربت کے خاتمے کیلئے کام کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv