تازہ تر ین

ہریتھک روشن نے خود کو بڑا اداکار کیساتھ بڑا انسان بھی ثابت کردیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اسپتالوں میں خون کے نایاب گروپ کی قلت کا سن کر بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اپنا خون عطیہ کرنے پہنچ گئے جس پر ان کے والد نے بھی داد دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خون کا بی نیگیٹو گروپ نایاب مانا جاتا ہے اسی سبب اسپتالوں میں خون کے اس گروپ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں انسانی ہمدردی کی خاطر بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے اپنا بی نیگیٹو بلڈ اسپتال کو عطیہ کرکے سب کے دل جیت لیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مثالی اقدام پر اداکار کے مداحوں سمیت والد وفلم ساز راکیش روشن نے بھی ہریتھک کی تعریف کی اور کہا ہم تم پر فخر کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے خون عطیہ کرنے کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بندھی دیکھی جاسکتی ہے اور وہ دائیں ہاتھ سے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔
ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ میرا بلڈگروپ بی نیگیٹو ہے اور یہ خون کی نایاب قسم سمجھی جاتی ہے، اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں اس کی قلت رہتی ہے، انسانیت سے محبت کے لیے میں نے اپنا خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے کوکیلابین اسپتال اور وہاں کے ڈاکٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکار کے چاہنے والے اور دیگر فلم اسٹارز بھی سوشل میڈیا پر ہریتھک کی تعریف کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv