تازہ تر ین

کورونا ویکسینیشن کی کامیاب مہم، عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کومبارکباد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت پاکستان نے کورونا وائرس کے کیخلاف ویکسیشن مہم میں 20 کروڑ خوراکیں دئیے جانے پر پاکستان کومبارکباد دی ہے۔
کورونا کی عالمی وبا کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی اورکوششوں کا عالمی سطح پربھی اعتراف کیا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے 20 کروڑ خوراکیں دئیے جانے پرحکومت پاکستان کومبارکباد دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں 20 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان نے مزید کہا کہ یہ کامیابی حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اورویکسیشین کے عمل کے لئے ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv