تازہ تر ین

کوئی منی لانڈرنگ کوئی کمیشن نہیں ،شہباز شریف سرخرو، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں۔شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صاف پانی کیس کا ‎تفصیلی فیصلہ احتساب کے بیانیہ پرایک اور طمانچہ ہے۔ جھوٹےاحتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ‎کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں۔شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں۔
‎ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی۔ فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے کرایے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv