تازہ تر ین

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ کل ہوگی

خیبرپختونخوا : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ کے لیے انتخانی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم ہوگیا اور پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں مخلتف پولنگ اسٹیشنز پر کل 13 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان سمیت 13اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر 13 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ میں مجموعی طور پر7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرزحق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن میں 3لاکھ 62 ہزار924 مرد اور 3 لاکھ 47 ہزار 548 خواتین ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سٹی کونسل کے لیے پشاورمیں تین نیبرہوڈ کونسل میں مجموعی طور پر 12 ہزار 913 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، نیبرہوڈ کونسل 22 قادر آباد کے 5 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی، یہاں ووٹرزکی کل تعداد 9 ہزار 322 ہے جس میں 4864 مرد اور4458 خواتین ووٹرزہیں۔
این سی آفریدی گڑھی کے مردانہ پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ ہوگی اس پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی کل تعداد ایک ہزار 970 ہے جب کہ این سی خیبرزنانہ پولنگ اسٹیشن میں بھی دوبارہ پولنگ ہوگی جہاں ایک ہزار 621 خواتین ووٹرزاپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv