تازہ تر ین

پی ڈی ایم پہلے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر ناراض ہوگئی تھی، خبریں بڑا اخبار ہمیشہ مظلوم کی آواز بلند کرتا ہے جس پر امتنان شاہد کو مبارکباد دیتا ہوں،بلاول بھٹو

ملتان(انٹرویو: سجادحسین بخاری) ”خبریں“ جنوبی پنجاب کاسب سے بڑا اخبار ہے اور ہمیشہ مظلوم کی آوازبلندکرتا ہے۔ جس کےلئے میں چیف ایڈیٹر امتنان شاہد اور انکی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں اور ہماری جماعت کی کوریج پرمیں ”خبریں“ میڈیاگروپ کاشکریہ ادا کرتاہوں۔ میرے تین روزہ دورے کامقصد 27فروری کوہونیوالے لانگ مارچ کےلئے پارٹی عہدیداروں اورورکروں سے مشاورت کرنا ہے تاکہ ہم اس حکومت کیخلاف ایک منظم اور ٹھوس بنیادوں پرلانگ مارچ کرسکیں اورہمارے لانگ مارچ کانعرہ ہے

ہم ملک بچانے نکلے ہیں
آو ہمارے ساتھ چلو

ان خیالات کااظہار چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بلاول ہاوس میں ”خبریں“ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ملک کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ یہ ناصرف کرپٹ ہے بلکہ نااہل اورنالائق حکومت بھی ہے۔ آپ میڈیا کے لوگ بی بی شہیددور کی اشیائے خوردنی ،ڈالر اور پٹرول وگیس کی قیمتوں کا موازنہ کریں توپیپلزپارٹی کا دور ہمیشہ سستااورعوامی دوررہاہے۔ پاکستان میں جب بی بی یاشہید بھٹو کی حکومت تھی تو غریب مزدور کسان اورورکرخوشحال تھا۔ملک پر قرضوںکابوجھ نہ تھا اورسرکاری ملازمین کی ہردور میں پی پی کی حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ اس نالائق اورسلیکٹڈ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں نوکریاں چھینی ہیں گھردینے کے بجائے لوگوںکے سروں سے چھتیں بھی چھینی ہیں۔ غریب اورمزدور کو اس حکومت نے دربدر کی ٹھوکریں دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ 27فروری کالانگ مارچ پرامن اورمنظم ہوگا اورہم اپنے ساتھیوں کا ہرقسم کا خیال رکھیں گے۔ اپنے ہمراہ جانیوالے دوستوں اورورکروں کی ہرقسم کی ضروریات کا خیال رکھاجائے گا انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی اور ہم پرامن ہونگے۔ حکومتی مداخلت یارکاوٹ پرانہوں نے کہاکہ اول توحکومت سے امیدہے کہ وہ ایسانہیں کریگی اگر کیا توپھردمادم مست قلندر ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ 27فروری کالانگ مارچ ایک یادگار ایونٹ ہو گا اورہم حکومت مخالف تمام جماعتوں کواس میں شرکت کی دعوت دینگے۔23مارچ کے مارچ پر انہوں نے کہا جب مارچ آئیگا پھربات کرینگے۔ پی ڈی ایم کی بابت انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے کبھی بھی پی ڈی ایم کی قیادت کی قدرومنزلت میں کمی نہیں آئی اور نہ ہی آگے ہوگی اور اس پرمزید فی الحال گفتگو نہیں ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد کی بابت بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے ہی فارمولا پیش کیاتو پی ڈی ایم خفاہوگئی اور وہ استعفوں کی ضدکربیٹھی مگرا ب وقت نے ہماری بات سچ ثابت کردی اورپی ڈی ایم مان گئی ہے۔ انشاءاللہ ہماری پالیسی کی وجہ سے ہمیں کامیابی ملے گی۔ وزراءکو سرٹیفکیٹ اوراس پرتنقید کی بابت انہوں نے جواب دیا کہ سرٹیفکیٹ وزراءکو کیااس بات پر دیئے گئے ہیں کہ انہوں نے غریب کےلئے آٹا، چینی ،بجلی، گیس ،پٹرول،ڈیزل اوریوریا کو ناصرف مہنگاکیا ہے بلکہ وہ دستیاب بھی نہیں ہورہے ہیں اوران کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا گیا جو چین کے کامیاب دورے کی بات کرتے تھے اورآج انہوں نے خوب احتجاج بھی کیاہے اورآنیوالے دنوں میں مزید وزراءبھی احتجاج کرینگے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی ، علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv