تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عمر امین گنڈا پور کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو نااہل کیا ہے، الیکشن کمیشن نے پروسیجر کے بغیر آرڈر جاری کیا، سمری انکوائری کے بعد پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے، اگر جرمانہ کے بعد بھی دوسری دفعہ اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو تو پھر ایکشن ہو سکتا ہے۔
وکیل نے موقف اپنایا کہ نہ انکوائری ہوئی نہ رپورٹ کمیشن کو دی اور نہ ہی عمر امین کو نوٹس دیا، عمر امین کے بھائی وفاقی وزیر ہیں، ان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، اگر عمر امین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہوتی تو اس کو پہلے نوٹس دینا تھا، عمر امین امیدوار ہے، اس کو نااہل کر دیا گیا۔ عدالت کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کا آرڈر بھی پڑھا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv