تازہ تر ین

ایم کیوایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

لاہور: (ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنماوں وسیم اختر اور عامر خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحاد پر بات چیت ہوئی۔
ایم کیوایم کا سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا مشن، ایم کیو ایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماوں کو آگاہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv