تازہ تر ین

امریکا نے ایران کو پابندی پر حاصل چُھوٹ بحال کردی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکا نے ایران کو پابندیوں پر حاصل استثنیٰ کو بحال کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2015 کے عالمی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے اور امریکا نے مذاکرات میں مزید پیشرفت کے لیے ایران پر پابندیوں کی چھوٹ کو بحال کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات کے تکنیکی مرحلے پر ایران کو حاصل چھوٹ کی بحالی کی ضرورت تھی یہاں تک کہ اگر حتمی معاہدہ نہیں ہو پاتا تب بھی یہ چھوٹ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بات چیت کے لیے اہم ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے مطابق یہ چھوٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2020 میں منسوخ کر دی تھیں اور اس چھوٹ کی بحالی کو امریکا کی نیک نیتی اور مذاکرات میں پیش رفت کے طور پر دیکھنا چاہیئے۔
اس چھوٹ میں ایران کے اراک ہیوی واٹر ریسرچ ری ایکٹر کی تبدیلی، تہران ریسرچ ری ایکٹر کے لیے افزودہ یورینیم کی فراہمی اور خرچ شدہ اور اسکریپ ری ایکٹر کے ایندھن کی بیرون ملک منتقلی شامل تھی۔
واضح عالمی قوتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر پابندیوں کو سخت اور ہر قسم کی استثنیٰ ختم کردی تھی تاہم نئی امریکی حکومت معاہدے میں واپسی کیلیے مذاکرات کررہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv