تازہ تر ین

نادرا یتیم طالبعلم کے حصول علم میں رکاوٹ بن گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) نادرا قوانین یتیم طالب علم کے حصول علم میں رکاوٹ بن گئے۔ 24 سالہ طالبعلم احسن نے سندھ ہائی کورٹ میں نادرا کے خلاف درخواست دائر کردی، دائر درخواست میں طالبعلم احسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ والدہ 20 سال پہلے چھوڑگئیں، والد کا انتقال ہوچکا ہے، انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کی، 4 سال سے یونیورسٹی میں داخلے کی کوشش کررہا ہوں۔ احسن نے بتایا کہ نادرا کو والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دکھایا گیا، شناختی کارڈ نہ ہونے سے تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، والد اور دادا کے شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات دینے کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا، استدعا ہے کہ نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv