تازہ تر ین

وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر10سال کی پابندی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن پر10 سال کی پابندی عائد کر دی، رشید الحسن نے پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید الحسن پرپابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی حکومت پاکستان کی ہدایت پرعائد کی گئی ہے۔
آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ رشید الحسن جونئیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا۔
آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے رشید الحسن کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ رشید الحسن جونئیرپرٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے پیمرا کوبھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
اولمپئین رشید الحسن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بیان دینے پر دس سال کی پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv