تازہ تر ین

افغانستان کے راشد خان اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے افغانستان کے راشد خان اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے۔
راشد خان اور رحمان اللہ افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
دونوں کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے اور راشد خان لاہور قلندرز اور رحمان اللہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
دونوں پلیئرز تین روزہ آئیسولیشن اور کورونا کے 2 منفی ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv